Tuesday, April 16, 2024

بائیس تاریخ کا سانحہ باقاعدہ  منصوبہ بندی سے کیا گیا:ڈی جی رینجرز

بائیس تاریخ کا سانحہ باقاعدہ  منصوبہ بندی سے کیا گیا:ڈی جی رینجرز
August 29, 2016
کراچی(92نیوز)ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبرنے  جناح اسپتال کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے 22اگست والے روز احتجاج کے دوران زخمی  شخص کی عیادت کی ۔ اس موقع پر  ڈی جی رینجرز نے میڈیا سے گفتگو  بھی ۔  ان کا کہنا تھا کہ بائیس تاریخ کا سانحہ باقاعدہ  منصوبہ بندی سے کیا گیا ۔ ڈی جی رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ یہ حملہ ایم کیوایم کے سیکٹرکمانڈر اور یونٹ کے لوگوں نے کیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس حملے میں ملوث کچھ لوگوں کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ باقی لوگوں  کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے ۔