Wednesday, April 24, 2024

بائیس اگست کے بعد حکومت نے اپنا کردار ادا نہیں کیا  : رضا ہارون

بائیس اگست کے بعد حکومت نے اپنا کردار ادا نہیں کیا  : رضا ہارون
August 29, 2016
کراچی(92نیوز) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون نے کہا ہے کہ بائس اگست کے بعد حکومت نے اپنا کردار ادا نہیں کیا ۔ نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رضا ہارون کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایم کیوایم "نون " بنانے کی کوشش کی، جس پارٹی کو فاروق ستار ایم کیو ایم کہہ رہے ہیں وہ الطاف حسین کی جماعت ہے ۔ فاروق ستار کو قائد ایم کیوایم سے مکمل جان چھڑانا ہو گی ، فاروق ستار کو دوبارہ مینڈیٹ لینے کے لیے عوام کے پاس جانا چاہیے۔