Tuesday, April 23, 2024

بائیس اگست سیاہ ترین دن تھا ،پاکستان زندہ باد ہے اور رہے گا  :  آصف حسنین

بائیس اگست سیاہ ترین دن تھا ،پاکستان زندہ باد ہے اور رہے گا  :  آصف حسنین
August 28, 2016
  کراچی(92نیوز)ایم کیو ایم کی پتنگوں کے بعدایک بڑا گڈا بھی کٹ گیا۔ آصف حسنین نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بائیس اگست  سیاہ  ترین دن تھا ، پاکستان زندہ باد ہے اور رہے گا ،فاروق ستار کبھی بھی لندن والوں سے کنارہ کشی اختیار نہیں کر سکتے ۔۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیوایم کی ایک بڑی پتنگ کٹ کرپاک سرزمین پارٹی کےآنگن میں آگری آصف حسنین  مصطفی کمال کےقافلےمیں شامل ہوگئے۔مصطفی کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ تئیس اگست کو خود مصطفی کمال کو فون کیا اور کہا بہت ہو گیا پاکستان مخالف نعرے لگانے والوں کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا۔ آصف حسنین نے کہا کہ فاروق ستار کو پریس کانفرنس سے پہلے سکائپ پر ایک فون کال موصول ہوئی ۔ وہ بتائیں کس کی کال تھی  فاروق ستار میں اتنی قابلیت نہیں کہ وہ پارٹی چلا سکیں  ۔آصف حسنین کا کہنا تھا کہ بہت سے ایم پی اے اور ایم این اے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کے لئے تیار ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ ماضی میں غلطیاں دیکھتےرہےاورسمجھتےرہےکہ غلطیاں کسی اورنےکی ہیں آصف حسنین نے یہ بھی بتا دیا کہ لندن اوردبئی میں پاکستان سےجانےوالےپیسوں سےجائیدادیں بنائی گئیں۔