Wednesday, April 24, 2024

بائرن میونخ نےیوئیفا چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

بائرن میونخ نےیوئیفا چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
August 15, 2020

لندن ( 92 نیوز) یوئیفا چیمپئنز لیگ میں بائرن میونخ نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی  ، جرمن کلب نے ناک آؤٹ میچ میں بارسلونا کو دو  کے مقابلے میں آٹھ  گول سےبدترین شکست  دے کر  ایونٹ سے باہر کر دیا۔

یوئیفا چیمپئنز لیگ میں کوارٹر فائنل مرحلے کے دلچسپ  مقابلے جاری ہیں ، بائرن میونخ نے فیورٹ بارسلونا کو ہرا کر  ایونٹ سے آؤٹ  کر دیا  ،اسٹار فٹبالر لیونل میسی کا جادو نہ چل سکا ،ناک آؤٹ میچ  میں  اچھی  کارکردگی نہ دکھانے  میں ناکام ہے ۔

بارسلونا کو  بائرن میونخ  کے ہاتھوں دو کے مقابلے میں آٹھ گول سے  بڑی  شکست  کا سامنا کرنا پڑا،بائرن میونخ نے   آغاز سے  حریف ٹیم پر گرفت مضبوط رکھی اور پہلے ہاف میں چار گول کر کے  میچ  پر پوزیشن  مستحکم بنا لی۔

دوسرے ہاف  میں جرمن کلب  نے  مزید چار گول کر کے آٹھ دو سے  کامیابی سمیٹ کر  سیمی فائنل میں جگہ بنائی ،   پہلے ہاف میں  بائرن میونخ  کے الابا نے  جال میں گیند  پھینکا جبکہ بارسلونا کی  جانب سےدوسرا گول دوسرے ہاف میں  لوئس  سواریز نے کیا۔

بائرن میونخ کی جانب سے تھامس مولر  اور کوٹینیو نے دو، دو گول  کیے۔