Tuesday, April 23, 2024

بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ فٹبال کے ٹائٹل پر قبضہ جما لیا

بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ فٹبال کے ٹائٹل پر قبضہ جما لیا
August 24, 2020

لندن ( 92 نیوز) بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ فٹبال کے ٹائٹل پر قبضہ جما لیا، فائنل میں بائرن میونخ نے پی ایس جی کے خلاف ایک صفر سے  کامیابی سمیٹی، فاتح ٹیم کی جانب سے واحد گول کنگسلی کومان نے کیا، بائرن میونخ نے چھٹی بار  یوئیفا چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پی ایس جی کا چیمپئنز  کا چیمپئنز بننے کا خواب چکنا چور ہو گیا ، بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیت لیا، فاتح ٹیم نے پی ایس جی  کو ایک صفر سے شکست دےدی۔فیصلہ کن معرکے میں پرتگال کے شہر لزبن  میں بائرن میونخ اور پی ایس جی  کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں ، دونوں ٹیموں نے  پہلے ہاف  میں گول کرنے  کی کوشش میں ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر خوب حملے کیے لیکن کوئی بھی ٹیم کامیاب نہ ہوسکی۔

دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا اور ایک دوسرے پر خوب تابڑ توڑ حملے کے ، تاہم 59 ویں منٹ میں بائرن میونخ کے کنگسلی کومان  نے گیند کو جال میں پھینکا کر ٹیم کو برتری دلا دی  جو میچ کے اختتام  تک برقرار رہی۔

بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کے فائنل میں ایک صفر سے کامیابی سمیٹ لی، بائرن میونخ نے چھٹی بار چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیاہے۔