Sunday, September 8, 2024

بائرن میونخ نے ریال میڈرڈ کو شکست دیکر مسلسل دوسری بار آڈی کپ جیت لیا

بائرن میونخ نے ریال میڈرڈ کو شکست دیکر مسلسل دوسری بار آڈی کپ جیت لیا
August 6, 2015
میونخ (ویب ڈیسک) بائرن میونخ نے آڈی کپ کے فائنل میں ریال میڈرڈ کو شکست دے کر مسلسل دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ آڈی فٹ بال کپ کا فائنل جرمنی کے شہر میونخ میں ہوا جس میں جرمن فٹ بال کلب بائرن میونخ اور ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ فائنل میں دفاعی چیمپئن بائرن میونخ نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے مسلسل دوسری بار آڈی کپ کا تاج اپنے سر سجایا۔ میچ کا آغاز ہوا تو دونوں ٹیموں نے جم کر ایک دوسرے کا مقابلہ کیا اور پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں میں سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا تاہم اختتام پر بائرن میونخ کے رابرٹ لیوانڈوسکی نے فیلڈ گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔ آڈی کپ کا آغاز دو ہزار نو میں کیا گیا جو اب ہر دو سال بعد منعقد ہوتا ہے۔ دو ہزار نو سے پندرہ تک چار آڈی کپ میں بائرین میونخ تین جبکہ ایک میں بارسلونا فتح یاب رہی۔