Thursday, April 25, 2024

بائرن میونخ نے جرمن فٹبال کپ کے فائنل میں جگہ بنالی

بائرن میونخ نے جرمن فٹبال کپ کے فائنل میں جگہ بنالی
June 11, 2020

برلن ( 92 نیوز) جرمن فٹبال کپ کے فائنل میں بائرن میونخ  کی ٹیم نے اپنی جگہ بنا لی، بائرن میونخ  نے سیمی فائنل میں فرینکفرٹ کو دو، ایک سے  شکست دی، فاتح ٹیم کی جانب سے پریزک اور  لیونڈوسکی نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

جرمن فٹبال کپ میں  بائرن میونخ  نے ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ، بائرن میونخ نے  سیمی فائنل میں فرینکفرٹ کو دو،ایک سے  شکست دی۔

ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بائرن میونخ اور فرینکفرٹ کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں،،14ویں منٹ میں  پریزک  نے  گول داغ کر بائرن میونخ کو برتری دلا دی، جوکہ پہلے  ہاف  کے اختتام تک برقرار رہی۔

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا69ویں منٹ میں فرینکفرٹ کی جانب سے ڈینی  کوسٹا   نے گیند کو جال میں پھینک کر میچ برابر کر دیا۔

میچ کے اختتام کے قریب بائرن میونخ کے لیونڈوسکی   نے دوسرا گول  کردیا جو کہ فیصلہ کن ثابت ہوا ،فاتح ٹیم  چار جولائی کو فائنل میں لیورکوسن کے مدمقا بل ہو گی۔