Saturday, May 11, 2024

بائرن میونخ نے جرمن سپر کپ دوہزار اکیس کا ٹائٹل جیت لیا

بائرن میونخ نے جرمن سپر کپ دوہزار اکیس کا ٹائٹل جیت لیا
August 18, 2021 ویب ڈیسک

برلن (92 نیوز) بائرن میونخ نے جرمن سپر کپ دوہزار اکیس کا ٹائٹل جیت لیا ۔ بائرن میونخ نے فائنل میں بورشیا ڈورٹمنڈ کو تین ایک سے شکست دی۔

جرمنی کے شہر ڈورٹمنڈ میں کھیلےگئے فائنل میچ میں پہلے ہاف کے خاتمے سے چند منٹ قبل بائرن میونخ کے رابرٹ لیونڈوسکی نے گول کیا۔ دوسرے ہاف کے 64 ویں منٹ میں بورشیا ڈورٹمنڈ کے مارکو ریس نے گیند جال میں پھینک کر گول برابر کر دیا تھا۔

مس مولر نے بائرن کی جانب سے 49 ویں منٹ میں تیسرا گول کیا۔ رابرٹ لیونڈوسکی نے 74 ویں منٹ میں دوسرا گول کیا ۔ میچ کے اختتام تک بائرن میونخ نے تین ایک سے مقابلہ اپنے نام کیا۔ بائرن میونخ نے پچھلے 6 برسوں میں پانچ بار جرمن سپر کپ جیتا ہے۔