Saturday, May 11, 2024

بائر میونخ کی ڈورٹمنڈ اور یووینٹس کی لازیو کو شکست

بائر میونخ کی ڈورٹمنڈ اور یووینٹس کی لازیو کو شکست
March 7, 2021

برلن (92 نیوز) جرمن فٹبال لیگ میں بائرن میونخ کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، لیونڈوسکی کی ہیٹرک کی بدولت بائر میونخ نے ڈورٹمنڈ کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔ اٹالین لیگ میں یووینٹس نے لازیو کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے مات دی۔

جرمن فٹبال لیگ میں بائرن میونخ کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، بائرن میونخ نے دلچسپ مقابلے کے بعد ڈورٹمنڈ کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔

ڈورٹمنڈ کی ٹیم کا آغاز اچھا رہا اور آغاز میں ہی دو گول کر کے برتری حاصل کرلی، بائرن میونخ کی جانب سے 26 ویں اور پھر 44 ویں منٹ میں لیونڈوسکی نے گول کر کے میچ برابر کر دیا۔

88 ویں منٹ میں گورٹزکا نے گول داغ کر بائرن میونخ کو بر تری دلا دی کھیل کے آخری منٹ میں لیونڈوسکی نے ایک بار پھر گول کر کے ہیٹرک کرتے ہوئے ٹیم کو چار دو،سے کامیابی دلائی۔

اٹالین لیگ میں یووینٹس اور لازیو کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں، یووینٹس نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے تین ایک سے کامیابی سمیٹی، فاتح ٹیم کی جانب سے موراٹا نے دو گول اسکور کیے۔

انگلش پریمیئرلیگ میں لیسسٹر سٹی نے برائٹن کو دو،ایک سے مات دی، اسپینش لیگ میں بارسلونا نے اوساسونا کو دو صفر سے ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔