Friday, May 10, 2024

با اثر افراد کے محافظ کا طالبعلم پر بد ترین تشدد

با اثر افراد کے محافظ کا طالبعلم پر بد ترین تشدد
October 6, 2019
کراچی (92 نیوز)کراچی میں بااثر افراد  کے محافظ نے دادا گیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے  ڈیفنس صبا کمرشل میں  او لیول کے طالب علم کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا دیا،  مظلوم کی والدہ نے  پولیس پر کارروائی نہ کرنے کا الزام عائد کر دیاجب کہ ایس پی کلفٹن نے انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس صبا کمرشل میں بااثر شخص کے مسلح محافظ کا 18 سالہ طالب علم پر بدترین تشدد کیا، اسلحہ بردار شخص کے ساتھیوں نے بھی نوجوان نجم پر لاتوں اور مکوں کا استعمال کیا۔ طابعلم کی والدہ نے بتایا کہ نجم کھانا لینے کیلئے گیا تھا، جلدی راستہ نہ دینے پر صاحب زادے کو بیچ سڑک مارا، پیٹا گیا، پولیس کارروائی سے کترارہی ہے۔ ایس پی کلفٹن سہائے عزیز کہتی ہیں اگر پولیس کی کوتاہی ثابت ہوئی تو ایکشن ہوگا، سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت تمام شواہد کا جائزہ لیں گے۔ ایس پی کلفٹن کا کہنا تھا کہ نوجوان کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں، نجم کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔