Monday, September 16, 2024

اے ڈی خواجہ کو ہٹانےکیلئےسندھ کابینہ سے منظوری لینے کا فیصلہ

اے ڈی خواجہ کو ہٹانےکیلئےسندھ کابینہ سے منظوری لینے کا فیصلہ
April 4, 2017
کراچی (92نیوز)سندھ حکومت نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے  کا آسان طریقہ ڈھونڈلیا ، بدھ کو صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اے ڈی خواجہ کو ہٹائےجانے کے حوالے سے منظوری لی جائے گی۔ تفصیلات کےمطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے چھٹکارادلانے کے لیے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرآصف علی زرداری نے سائیں سرکارکوسیدھاسادہ اورآسان راستہ دکھادیا۔ آصف علی زرداری کے مشورے پروزیراعلٰی سندھ سید مرادعلی شاہ نے کابینہ کاہنگامی اجلاس کل  بدھ کے روز طلب کرلیاہے جس میں اے ڈی خواجہ کوعہدے سے برخاست کرنیکی منظوری لیکرآسانی حاصل  کرلی جائے گی۔ ذرائع کےمطابق سابق صدر آصف علی زرداری سارے معاملے کے نگراں رہےجنہوں نے وزیر اعلی سندھ کو اے ڈی خواجہ کے حوالے سے واضح ہدایات جاری کیں  ۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی حکم کی بجاآوری کرتے ہوئے  لاڑکانہ سے ہی فون پر صوبائی کابینہ کا اجلاس بلانے کے لیے احکامات جاری کردیئے  ۔