Thursday, April 25, 2024

اے پی سی کی دی گئی ڈیڈ لائن ختم،رانا ثنا، شہباز شریف مستعفی نہ ہوئے

اے پی سی کی دی گئی ڈیڈ لائن ختم،رانا ثنا، شہباز شریف مستعفی نہ ہوئے
January 7, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) سانحہ ماڈل ٹاؤن پر عوامی تحریک کی پنجاب حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی ۔
آل پارتیز کانفرنس کی جانب سے دی جانے والی ڈیڈ لائن کے باوجود شہبازشریف مستعفی ہوئے نہ رانا ثنا نے عہدہ چھوڑا ۔
آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے آل پارٹیز کانفرنس میں تشکیل دی گئی اسٹیئرنگ کمیٹی آج سر جوڑ کر بیٹھے گی ۔
اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلا سکیلئے آج دن 3 بجے کا وقت مقرر ہے ۔
عوامی تحریک کی 7جنوری تک کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی ۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر اے پی سی ہوئی ۔ اپوزیشن جماعتوں نے سر جوڑے اور مشترکہ اعلامیہ جاری ہوا ۔
اعلامیہ میں 7جنوری کی ڈیڈ لائن دی گئی مگر حکومت ٹس سے مس نہ ہوئی اور ڈیڈ لائن ختم ہو نے کے باوجود دونوں حکومتی شخصیات نے استعفے نہیں دیئے۔
عوامی تحریک کامؤقف ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پرجسٹس باقرنجفی کی رپورٹ میں پنجاب حکومت کوذمہ دار قرار دیا گیا ہے ۔ شہباز شریف اور رانا ثنا سمیت ذمہ داران عہدوں سے مستعفی ہوں ۔
عوامی تحریک کی اے پی سی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس سہ پہر تین بجے لاہور میں ہو گا جس میں آئندہ کا احتجاجی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔