Friday, April 19, 2024

اے پی سی کاڈرامہ لگنےسےپہلےہی فلاپ ہوگیا،عثمان بزدار

اے پی سی کاڈرامہ لگنےسےپہلےہی فلاپ ہوگیا،عثمان بزدار
August 16, 2020

لاہور ( 92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا اے پی سی  کا ڈرامہ لگنے سے پہلے ہی فلاپ ہوگیا ،اپوزیشن نے صرف ذاتی مفادات کےتحفظ  کیلئے اے پی سی کا شوشہ چھوڑا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن لوٹ مار سے جمع کی گئی دولت بچانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے  لیکن عوام کے مستردشدہ عناصرکے ہاتھ پہلے کچھ آیا ہے نہ آئندہ آئے گا۔حکومت مدت پوری کرے گی ملکی ترقی و عوام کی خوشحالی کا سفرکھوٹا کرنے والوں کو مزید 3سال صبر کرنا ہوگا ، وزیر اعظم عمران خان ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز کاپامردی سے مقابلہ کر رہے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کہتے ہیں پنجاب حکومت کے بروقت اقدامات سے گندم اورآٹے کی قیمتوں میں استحکام آیا ہے، اوریہ استحکام برقرار رکھنے کے لئے آئندہ بھی ہر انتظامی قدم اٹھایا جائے گااورقیمتوں میں خود ساختہ اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

صوبے کے عوام کے حقوق کا تحفظ میری ذمہ داری ہےکسی کو عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دینگے، پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا مقرر کردہ نرخوں پر دستیاب ہے۔