Thursday, April 25, 2024

اے پی سی نے بجٹ 2019 عوام دشمن قرار دے کر مسترد کر دیا

اے پی سی نے بجٹ 2019 عوام دشمن قرار دے کر مسترد کر دیا
June 26, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس نے بجٹ 2019 عوام دشمن قرار دے کر مسترد کر دیا۔ مولانا فضل الرحمان کل جماعتی کانفرنس میں شرکت پر تمام رہنماؤں کے مشکور ہیں۔ اجلاس 8 یا 9 گھنٹے جاری رہا جس میں ملکی درپیش مسائل پر گفتگو ہوئی ہے اور تمام پارٹیوں نے اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا بجٹ 2019 کو عوام اور تاجر دشمن قرار دیا ہے۔ تمام جماعتوں نے بجٹ کو مسترد کر دیا ہے۔ عوام کو مشکلات سے چھٹکارا دلانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ فضل الرحمان نے اعلامیے میں کہا اجلاس میں آئین بالادستی پر زور دیا گیا ہے۔ ججوں کے خلاف ریفرنس کو عدلیہ پر حملہ قرار دیا گیا۔ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے قانون سازی کی جائے۔ تشدد کے خلاف قانون سازی کی جائے۔ حراستی مراکز میں قید افراد کے خلاف مقدمہ چلایا جائے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں 18 ترمیم کے خلاف اقدامات کی مذمت کی گئی۔ اجلاس میں غیر جانبدارانہ احتساب پر زور دیا گیا اور کہا گیا احتساب کا نیا مؤثر قانون بنایا جائے۔ احتساب کے لیے ایک ہی ادارہ کام کرے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا اجلاس میں انکوائری کمیشن کو مسترد کیا گیا اور کہا گیا تمام حقائق کو عوام کے سامنے لانے کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ این ڈی سی ایک غیر ضروری ادارہ ہے، جس کی کوئی ضرورت نہیں۔ این ڈی سی کے خاتمے کا فیصلہ کیا ہے۔