Friday, April 26, 2024

اے پی سی میں شمولیت کی دعوت کا جواب جلد دینگے: ڈپٹی کنوینر ایم کیوایم پاکستان

اے پی سی میں شمولیت کی دعوت کا جواب جلد دینگے: ڈپٹی کنوینر ایم کیوایم پاکستان
February 27, 2017
کراچی(92نیوز)پیپلزپارٹی کے سینیئرصوبائی وزیرنثارکھوڑوکہتے ہیں تمام سیاسی جماعتیں ملکرکوئی موقف اپنائیں تواس میں زیادہ اثرہوگا کچھ نہ کچھ کرکے ملک میں غیریقینی صورتحال پیداکی جارہی  ہے، ڈپٹی کنوینرایم کیو ایم نے کہا ہے کہ اے پی سی میں شمولیت کا جواب جلد دینگے ۔ تفصیلات کےمطابق چارمارچ کوہونیوالی آل پارٹیزکانفرنس میں شرکت کی دعوت دینے پیپلزپارٹی کاوفد ایم کیوایم پاکستا ن کے مرکزپی آئی بی کالونی پہنچا ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نثارکھوڑوکاکہناتھاکہ جمہوریت کی بقاکی لیے تمام سیاسی جماعتوں کوساتھ لیکرچلناچاہتے ہیں ایم کیوایم سے کبھی لاتعلقی کااظہارنہیں کیا۔ ایم کیوایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینیرکاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی کے وفدکوخوش آمدیدکہتے ہیں اے پی سی میں شمولیت کی دعوت کاجواب جلددے دیں گے۔ پیپلزپارٹی کے سینئررہنمانثارکھوڑوکاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی سیاسی نظام پریقین رکھتی ہے خاص حالات میں فوجی عدالتوں  کی حمایت پرمشاورت وقت کی اہم ضرورت ہے۔