Tuesday, April 30, 2024

اے پی ایس کے شہدا کو خراج عقیدت ، چین اور ترکی میں موجود پاکستانی سفارتخانوں کے باہر لوگوں کی بڑی تعداد نے پھول رکھے اور شمعیں روشن کیں

اے پی ایس کے شہدا کو خراج عقیدت ، چین اور ترکی میں موجود پاکستانی سفارتخانوں کے باہر لوگوں کی بڑی تعداد نے پھول رکھے اور شمعیں  روشن کیں
December 17, 2015
  راولپنڈی(92نیوز)اے پی ایس کے شہدا کو  خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے چین اور ترکی میں موجود  پاکستانی سفارتخانوں کے باہر  لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہو گئی لوگوں نے پھول رکھ کر  اور شمعیں جلا کر اے پی ایس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تفصیلات کےمطابق چین اور ترکی کی عوام اے پی ایس کے شہدا کو خراج عقیدت اور ان کے اہلخانہ سے  اظہار یکجہیتی کے لئے  پاکستا نی سفارتخانے کے باہر اکٹھے ہو گئے۔ لوگوں نے پاکستانی سفارتخانوں کے باہر پھول رکھ کر اور شمعیں جلا کر اے پی ایس کے شہدا کو زبردست انداز میں خراج  عقیدت پیس  کیا لوگوں کا  کہنا تھا کہ ترکی اور چین کی عوام  دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اے پی ایس کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ان شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا دوسری جانب  آئی ایس پی آر کے مطابق اے پی ایس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں طالب علموں ،سول سوسائٹی اور مسلح افواج کے حکام نے شرکت کی تقریب کے دوران اے پی ایس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹینٹ جنرل ظفر اقبال نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے۔ martyres