Saturday, April 20, 2024

اے ٹی پی کپ ٹینس 2020 کے مقابلے آسٹریلیا میں جاری

اے ٹی پی کپ ٹینس 2020 کے مقابلے آسٹریلیا میں جاری
January 7, 2020
سڈنی ( 92 نیوز) اسپین ،سربیا اور میزبان  آسٹریلیا  نے اے ٹی پی کپ ٹینس 2020 کے کوارٹر فائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا ،  رافیل نڈال،نوواک جوکووچ کی شاندار پرفارمنس،اپنی ٹیموں کو کوارٹرفائنل میں پہنچایا۔ اے ٹی کپ ٹینس2020 کے مقابلے آسٹریلیا میں جاری ہیں ، عالمی نمبرایک اسپین کے رافیل نڈال نےگروپ اسٹیج کے میچ میں یوراگوئے کے پابلو کوواس کواسٹریٹ سیٹ میں شکست دیکر اپنی ٹیم کو کوارٹرفائنلز میں پہنچادیا  ۔ ٓآسٹریا نے ارجنٹائن کیخلاف تین صفر سے کامیابی سمیٹی ، نمبر فور سیڈآسٹرین ڈومینک تھیم نے ارجنٹائن کے ڈیاگو شوارٹزمین کواسٹریٹ سیٹس میں شکست دی ۔ نمبرٹوسیڈ سربیا کے نوواک جوکووچ نے فرانس کے گائیل مونفلز کواسٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر اپنی ٹیم کو کوارٹرفائنلز میں پہنچادیا ۔ ایک اور میچ میں فرانس کے  بینوئٹ پیری نے سربیا کے دوسان لوجووچ کو شکست دی،میچ کے دوران ایک پوائنٹ  کھونے پر  بینوئٹ پیری اتنے جذباتی ہوئے کہ انہوں نے اپنا ریکٹ زور سے زمین پر مارا،جس سے وہ ٹوٹ گیا۔ سخت گرمی اور نمی کے باعث کھلاڑی پسینے سے شرابور نظر آرہے ہیں ۔گروپ اسٹیج کے میچ آج اور کل بھی جاری رہیں گے  ۔