Tuesday, April 23, 2024

اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ ، نواک جوکووچ اور مارن چیلچ نے اپنے اپنے میچز جیت لیئے

اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ ، نواک جوکووچ اور مارن چیلچ نے اپنے اپنے میچز جیت لیئے
November 16, 2018
لندن (92 نیوز) اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ میں نواک جوکووچ اور مارن چیلچ نے اپنے اپنے میچز جیت کر سیمی فائنلز میں پہنچنے کا راستہ آسان کر لیا۔ اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ میں زبردست مقابلے جاری ہیں۔ سربیا کے نواک جوکووچ نے جرمنی کے الیگزینڈر زیویرو کو ہرا کر سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوایا۔   مارن چیلچ نے بھی جان اسنر کے خلاف میچ جیت کر سیمی فائنل کا راستہ ہموار کر لیا۔ عالمی نمبر ایک سربیا کے نواک جوکووچ نے ایک طرفہ مقابلے کے بعد جرمنی کے الیگزینڈر زیویرو کو شکست دی۔ میچ کے آغاز سے ہی جوکووچ نے اپنے حریف کھلاڑی کی ایک نہ چلنے دی اور پہلا سیٹ چھ چار سے اپنے نام کیا۔ دوسرے سیٹ میں بھی جوکووچ نے شاندار کھیل پیش کیا اور دوسرا سیٹ باآسانی چھ ایک سے جیت کر میچ اپنے نام کیا۔ اس جیت کے ساتھ جوکووچ نے سیمی فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔ ایک اور میچ میں کروشیا کے مارن چیلچ اور امریکہ کے جان اسنر مدمقابل تھے۔ چیلچ نے ایک کڑے مقابلے کے بعد سات چھ، چھ تین اور چھ چار سے کامیابی حاصل کی۔