Thursday, April 25, 2024

اے ٹی پی ٹینس ایونٹ بلغاریہ کے گریگر ڈیمتروو کے نام

اے ٹی پی ٹینس ایونٹ بلغاریہ کے گریگر ڈیمتروو کے نام
November 20, 2017

لندن (92 نیوز) بلغاریہ کے گریگر ڈیمتروو نے اے ٹی پی ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا۔ اسٹار کھلاڑی نے پہلی بار بڑا ایونٹ جیت کر سب کو حیران کر دیا۔
فائنل میں گریگر ڈیمتروو اور بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن آپس میں ٹکرائے۔ گریگر ڈیمتروو نے پہلا سیٹ سات پانچ سے اپنے نام کیا جبکہ ڈیوڈ گوفن نے دوسرے سیٹ میں عمدہ کارکردگی دکھائی اور چھ چار سے دوسرا سیٹ جیت لیا۔
تیسرے سیٹ میں بلغارین اسٹار نے شاندار کم بیک کیا اور چھ تین سے کامیابی سمیٹ کر نئی تاریخ رقم کر دی۔