Saturday, May 11, 2024

اے ٹی پی فائنلز کا ٹائٹل اسٹیفنوس سٹیسپاس کے سر

اے ٹی پی فائنلز کا ٹائٹل اسٹیفنوس سٹیسپاس کے سر
November 18, 2019
لندن ( 92 نیوز) یونان کے اسٹیفنوس سٹیسپاس نے اے ٹی پی فائنلز  کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ، انہوں نے فائنل میں آسٹریا کے ڈومینک تھیم کو شکست دی ،یونانی اسٹار یہ ٹورنامنٹ جیتنے والے دوسرے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ لندن کے او ٹو ایرینا میں کھیلے گئے اے ٹی پی فائنلز 2019کے فائنل معرکے  میں یونان کے اسٹیفنوس سٹیسپاس اور آسٹریا کے ڈومینک تھیم آمنے سامنے آئے ۔ اپنا پہلا اے ٹی پی فائنلز کھیلنے والے 21سالہ اسٹیفنوس اور ڈومینک تھیم میں کانٹے کا جوڑ پڑا  ، پہلے سیٹ میں ڈومینک تھیم کی پاور فل شاٹس پر اسٹیفنوس نے شاندار ریٹرن شاٹس کھیلیں۔ دوسرے  اور تیسرے سیٹ میں اسٹیفنوس میچ پر مکمل طور پر حاوی ہوتے گئے ،انہوں نے دو ایک سے فتح اپنے نام سمیٹ لی ۔انکی جیت کا اسکور چھ سات ،چھ دو اور سات چھ رہا ۔ 21سالہ یونانی اسٹار اسٹیفنوس سٹیسپاس کا یہ پہلا اے ٹی پی فائنلز ٹائٹل ہے ،وہ اس ٹورنامنٹ میں پہلی بار شریک ہوئے اور فاتح رہے۔