Monday, May 13, 2024

اے ٹی پی فائنل، ڈومینک تھیم اور اسٹیفنوس مدمقابل آئیں گے

اے ٹی پی فائنل، ڈومینک تھیم اور اسٹیفنوس مدمقابل آئیں گے
November 17, 2019
لندن (92 نیوز) اے ٹی پی فائنل اوپن ٹینس کا فیصلہ کن معرکہ آسٹریا کے ڈومینک تھیم اور یونان کے اسٹیفنوس کے درمیان کھیلا جائےگا۔ اے ٹی پی فائنل اوپن ٹینس،،سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو سیمی فائنل میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا، یونان کے اسٹیفنوس Stefanos نے سوئس ٹینس اسٹار کا فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چور کر دیا۔ یونانی پلیئر نے آغاز سے ہی میچ پر گرفت مضبوط رکھی اور راجر فیڈرر کوکھل کر کھیلنے نہیں دیا، اسٹیفنوس نے پہلا سیٹ چھ تین سے اپنے نام کیا۔ دوسرے سیٹ میں بھی عالمی نمبر تین راجر فیڈرر کم بیک نہ کر سکے اور چھ، چار سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریا کے ڈومنیک تھیم Dominic Thiem نے جرمنی کے الیگزنڈر زیوروف Alexander Zverev کو اسٹریٹ سیٹس سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔