Thursday, April 18, 2024

اے ٹی سی نے عزیربلوچ اور امین بلیدی پر ترمیمی فرد جرم عائد کردی

اے ٹی سی نے عزیربلوچ اور امین بلیدی پر ترمیمی فرد جرم عائد کردی
March 3, 2017
کراچی(92نیوز)اے ٹی سی نے کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ اور امین بلیدی پر ترمیمی فرد جرم عائد کردی، عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو بھی طلب کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لیاری میں پولیس آپریشن کے دوران دھماکا خیز مواد برآمدگی کیس میں کالعدم امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ اور امین بلیدی پر ترمیمی فرد جرم عائد کردی تاہم دونوں ملزموں نے صحت جرم سے انکار کردیا، جس پر عدالت نے استغاثہ کے گواہ اور تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ مئی دو ہزار تیرہ میں لیاری آپریشن کے دوران عزیر بلوچ اور اس کے ساتھیوں نے پولیس پر دھماکا خیز مواد اور اسلحہ سے حملہ کیا، جس کے بعد ملزم دھماکا خیزمواد چھوڑ کر فرار ہوگئے، مقدمے میں امین بلیدی گرفتار جبکہ عزیر بلوچ مفرور تھا۔