Thursday, April 25, 2024

اے ٹی ایم کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کا رکن گرفتار

اے ٹی ایم کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کا رکن گرفتار
December 8, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) اے ٹی ایم کے زریعے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کا اہم رکن کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ڈائریکٹر ایف آئی آئے کے مطابق ملزم انڈین اور کنیڈین ہیکرز کے ساتھ  مل کر کام کرتا ہے، تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے جلد ہی دیگر گینگ ممبرز کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔

ڈائریکٹر ایف آئی آئے اسلام آباد زون شکیل احمد دورانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اے ٹی ایم مشینز میں سکیمرز لگا کر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کا اہم رکن روالپنڈی سے گرفتار کرلیا گیا ہے ملزم ثاقب انڈین اور کنیڈین ہیکرز کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے ملزم سے سکیمرز اور جعلی کارڈز برآمد کرلئے گئے ہیں۔

شکیل درانی نے بتایا کہ شہری اے ٹی ایم استعمال کرتے وقت ٹھیک سے چیک کرلے شک ہونے کی صورت میں استعمال نا کرے جبکہ خریدای کے وقت  بھی کارڈ اپنے سامنے استعمال کروایا جائے۔ .

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم نا صرف ایے ٹی ایم فراڈ بلکہ خواتین کو بلیک میل کرنے کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے، گیارہ روز ریمانڈ میں ملزم سے مزید تفتیش کی جائے گی۔