Friday, April 26, 2024

اے ٹی ایم کارڈ چوری کرکے منہ چڑانے والا ملزم مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک

اے ٹی ایم کارڈ چوری کرکے منہ چڑانے والا ملزم مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک
September 1, 2019
 رحیم یار خان (92 نیوز) اے ٹی ایم کارڈ چوری کرکے منہ چڑانے والا گرفتار ملزم مبینہ پولیس تشدد سے ہلاکہو گیا۔  ملزم صلاح الدین کی حوالات میں طبیعت خراب ہوئی۔ اسپتال میں دم توڑ گیا۔ ڈی پی او رحیم یار خان کے مطابق ملزم دو روز تک گونگا ہونے کا ڈرامہ کرتا رہا۔ ملزم نے متعدد وارداتیں بھی تسلیم کر لی ہیں۔ تفتیش میں گونگے ملزم نے بولنا شروع کر دیا تھا۔ ڈی پی او رحیم یار خان نے بتایا ملزم کی  فیصل آباد کی مشین توڑنے والی سی سی ٹی وی وائرل بھی ہوئی تھی۔ ملزم مشین اور سی سی ٹی وی کیمرہ میں منہ چڑارہا ہے ۔ ملزم اے ٹی ایم کارڈ شیخوپورہ کے ایک گروہ کو 40 سے 50 ہزار روپے میں فروخت کرتا تھا۔ ڈی پی او رحیم یار خان کا کہنا تھا ملزم کے خلاف پہلے بھی مقدمات درج ہیں۔ ملزم اے ٹی ایم مشین میں پہلے کاغذ کا ٹکڑا پھنسا جاتا تھا۔ ملزم بعد میں آکر اے ٹی ایم مشین کی اسکرین اکھیڑ کر کارڈ چوری کر لیتا تھا۔