Wednesday, April 24, 2024

اے ٹی ایم فراڈ کیس میں اہم پیشرفت، گینگ کے مزید کارندے گرفتار

اے ٹی ایم فراڈ کیس میں اہم پیشرفت، گینگ کے مزید کارندے گرفتار
December 10, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) اے ٹی ایم سکینڈل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔ شہریوں کی رقم دیگر ممالک کے اے ٹی ایمز سے نکلنے کے کیس کے مزید کارندے گرفتار کر لئے گئے ہیں ۔
جعلی اے ٹی ایم کارڈ اسکینڈل میں معروف شاپنگ مالز کے کیشیئر بھی ملوث پائے گئے ہیں جبکہ گرفتار ملزمان سے سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں ۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے ۔