Friday, April 19, 2024

اے ٹی ایم اسکیمنگ ، ایف آئی اے نے تحققیات شروع کر دیں

اے ٹی ایم اسکیمنگ ، ایف آئی اے نے تحققیات شروع کر دیں
December 16, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) ایف آئی اے نے اے ٹی ایم اسکیمنگ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ بینک انتظامیہ کی فراہم کردہ سی سی ٹی وی فوٹیجز سے ملزموں کو شناخت کیا جائے گا

ذرائع کے مطابق کراچی میں بینکس انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کو کی شناخت کی جارہی ہے ،  شناخت ہوتے ہی ایف آئی اے امیگریشن سے مسافروں کی آمد اور روانگی کا ریکارڈ بھی چانچا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام نے کراچی کے تمام ہوٹلز  سے تین ماہ کا ریکارڈ  بھی طلب کیا ہے ۔  بینکوں کے متاثر صارفین سے بھی معلومات جمع کی جارہی ہیں ۔