Saturday, April 27, 2024

اے سی میلان فٹبال کلب کی دوستانہ میچ میں لیگ نینو کلب کو شکست، اے سی میلان کی میچ میں پانچ ایک سے فتح

اے سی میلان فٹبال کلب کی دوستانہ میچ میں لیگ نینو کلب کو شکست، اے سی میلان کی میچ میں پانچ ایک سے فتح
July 15, 2015
سولبیات (ویب ڈیسک) اٹلی کے اے سی میلان فٹ بال کلب نے دوستانہ میچ میں لیگ نینو کلب کو ایک گول کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔ اٹلی کے اے سی میلان اور لیگ نینو فٹ بال کلبوں کے درمیان دوسرا پری سیزن دوسانہ میچ سولبیات شہر میں کھیلا گیا جہاں میچ کو دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی۔ میچ کے نویں منٹ میں لیگ نینو کلب کے ڈیوڈ انیلی نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی۔ کھیل کے انتالیسویں منٹ میں میلان کلب کے آندرے پولی نے گول کر کے کھیل ایک ایک گول سے برابر کر دیا۔ تین منٹ بعد میلان کی طرف سے ایلیکس نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی اور ساتھ ہی ہاشم مستور نے گول کر کے میلان کا سکور تین ایک کر دیا۔ دوسرے ہاف میں میلان کی جانب سے کیسوکی ہونڈا اورسیمونی فیردی نے گول کر کے ٹیم کو پانچ ایک سے کامیابی دلائی۔