Saturday, May 11, 2024

اے بی ڈی ویلیئرز پی ایس ایل فائیو سے دستبردار ‏

اے بی ڈی ویلیئرز پی ایس ایل فائیو سے دستبردار ‏
February 18, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) جارح مزاج بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز  نے پاکستان میں نہ کھیلنے کا ایک اور بہانہ ڈھونڈ لیا ، ورک لوڈ کو بہانہ بنا کر ڈویلیئرز پاکستان سپر لیگ سے دستبردار ہوگئے ۔ اے بی ڈویلیئرز پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کا حصہ نہیں  ہوں گے۔ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں ڈی ویلیئرز  نے لاہور قلندرز کی نمائندگی کی تھی  تاہم پاکستان میں ہونیوالے میچوں کیلئے ڈی ویلیئرز کمر درد کے باعث پاکستان نہ آئے ۔ جنوبی افریقہ کے سابق قائد نے  پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کیلئے دستیابی ظاہر کی تھی  لیکن ورک لوڈ کا بہانہ بنا کر  ایونٹ میں شرکت سے معذرت کر لی ۔ ڈویلیئرز انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ ہوچکے ہیں اور دنیا بھر میں لیگز کھیل رہے ہیں  ، لیکن پی ایس ایل  نہ کھیلنے کے فیصلے سے شائقین کرکٹ حیران ہیں ۔ پاکستان سپر لیگ  کا پانچواں ایڈیشن فروری 2020میں شروع ہوگا ، پی سی بی نے ٹورنامنٹ کے تمام میچزپاکستان میں ہی کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔