Wednesday, April 24, 2024

اے بی ڈویلیئرز‘ سٹیون سمتھ‘ مارٹن گپٹل‘ الیسٹیر کک 2015ءکے بہترین بیٹسمین

اے بی ڈویلیئرز‘ سٹیون سمتھ‘ مارٹن گپٹل‘ الیسٹیر کک 2015ءکے بہترین بیٹسمین
December 30, 2015
لاہور (92نیوز) رواں سال بیٹنگ کے شعبے میں آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے بیٹسمین چھائے رہے۔ اسٹیون اسمتھ ٹیسٹ اور مارٹن گپٹل ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز بنا سکے۔ بھارت کا کوئی بیٹسمین کسی فارمیٹ کے دس بہترین بیٹسمینوں میں شامل نہ ہو سکا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ رنز اسکور کرنے والوں میں پاکستان کے یونس خان نے سات سو نواسی رنز بنا کر نویں پوزیشن حاصل کی۔ انگلش کپتان الیسٹیر کک تیسرے اور جو روٹ تیسرے نمبر پر رہے۔ آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ بازی لے گئے جنہوں نے چودہ سو چوہتر رنز بنائے۔ ون ڈے فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل چودہ سو انسٹھ رنز بنا کر سرفہرست رہے۔ نیوزی لینڈ ہی کے کین ولیمسن تیرہ سو سترہ رنز بنا کر دوسرے جب کہ جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئرز گیارہ سو ترانوے رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں افغانستان کے محمد شہزاد دو سو ستانوے رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جنوبی افریقا کے فاف ڈو پلیسی نے دوسری جبکہ زمبابوے کے شین ولیمز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان کے احمد شہزاد دسویں اور شعیب ملک دو سو انیس رنز کے ساتھ ساتویں نمبر پر آئے۔