Wednesday, April 24, 2024

اے این پی کے سینیٹر اعظم خان ہوتی کی نشست پر پولنگ کا عمل شروع، وزیر اطلاعات مشتاق غنی اور جے یو آئی امیدوار غلام علی کے درمیان تکرار

اے این پی کے سینیٹر اعظم خان ہوتی کی نشست پر پولنگ کا عمل شروع، وزیر اطلاعات مشتاق غنی اور جے یو آئی امیدوار غلام علی کے درمیان تکرار
May 13, 2015
پشاور (نائنٹی ٹو نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر اعظم خان ہوتی کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پر پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے این کے پارٹی رہنما اور سینیٹر اعظم خان ہوتی کے انتقال کے باعث سینٹ کی خالی ہونے والی نشست پر پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے اس سلسلے میں صوبائی الیکشن کمشنر کی طرف سے میڈیا کو کوریج کے لیے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ سینٹ انتخابات خفیہ رائے شماری کے ذریعے کرائے جا رہے ہیں لہٰذا مہر پولنگ بوتھ کے اندر لگائی جائے گی۔ ووٹنگ کا عمل پرامن فضا میں مکمل کیا جائے گا اور ہم بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے تھا کہ امیدوار کھڑا نہ کرتے، حزب اختلاف کے اراکین بھی ہمارے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔ اس موقع پر بیلٹ پر مہر لگانے کے معاملے پر مشتاق غنی اور غلام علی کے درمیان تکرار بھی ہوئی۔ جے یو آئی کے امیدوار غلام علی کا مؤقف تھا کہ بیلٹ پیپر پر مہر پولنگ بوتھ کے باہر لگائی جائے۔