Thursday, March 28, 2024

اے این پی کے رہنما حاجی عدیل انتقال کرگئے

اے این پی کے رہنما حاجی عدیل انتقال کرگئے
November 18, 2016

پشاور (92 نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر حاجی محمد عدیل پشاور میں انتقال کرگئے ان کی عمر ستر برس تھی۔

حاجی عدیل طویل عرصے سے گردوں کے عارضےمیں مبتلا تھے۔ ان کی نماز جنازہ آج شام جناح پارک پشاور میں شام چار بجے ادا کی جائے گی۔

ان کی تدفین جنید بابا مزار سے ملحق قبرستان میں کی جائے گی۔

حاجی عدیل 2009ءسےمارچ 2015ء تک سینیٹر بھی رہے اور اے این پی کے ڈیڑھ سال تک قائم مقام صدر بھی رہے۔

حاجی عدیل خیبر پختونخوا اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر اور سینیٹ میں اے این پی کے پارلیمانی لیڈر بھی رہے، انکی عمر 70 برس تھی۔