Saturday, April 20, 2024

اے این پی کی فضل الرحمٰن کو 10 مارچ کے پروگرام میں شرکت کی دعوت

اے این پی کی فضل الرحمٰن کو 10 مارچ کے پروگرام میں شرکت کی دعوت
February 24, 2020
پشاور (92 نیوز) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے وفد نے مولانا فضل الرحمٰن سے ان ملاقات کی اور جے یو آئی سربراہ کو 10 مارچ کے پروگرام میں شرکت کی دعوت دی۔ عوامی نیشنل پارٹی کا وفد مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گیا۔ اس موقع پر اے این پی کے وفد نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ کو 10 مارچ کے پروگرام میں شرکت کے لیے مدعو کیا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے وفد میں میاں افتخار، زاہد خان، امیر حیدر ہوتی اور منظور خان شامل تھے۔