اے این پی کی فضل الرحمٰن کو 10 مارچ کے پروگرام میں شرکت کی دعوت
پشاور (92 نیوز) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے وفد نے مولانا فضل الرحمٰن سے ان ملاقات کی اور جے یو آئی سربراہ کو 10 مارچ کے پروگرام میں شرکت کی دعوت دی۔
عوامی نیشنل پارٹی کا وفد مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گیا۔ اس موقع پر اے این پی کے وفد نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ کو 10 مارچ کے پروگرام میں شرکت کے لیے مدعو کیا۔
عوامی نیشنل پارٹی کے وفد میں میاں افتخار، زاہد خان، امیر حیدر ہوتی اور منظور خان شامل تھے۔