Saturday, May 18, 2024

اے این پی کا فاٹا کو خیبرپختونخوا میں شامل کرنے کا مطالبہ

اے این پی کا فاٹا کو خیبرپختونخوا میں شامل کرنے کا مطالبہ
January 22, 2017

چارسدہ (92نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے فاٹا کو خیبرپختونخوا میں شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فاٹا کی ترقی کیلئے پیکیج دے۔ انہوں نے کہا فوجی عدالتوں پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے۔ اے این پی کے سربراہ نے سی پیک پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان پر بھی تنقید کے نشتر برسائے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے فوجی عدالتوں پر دوٹوک موقف اپنانے کی بجائے یہ فیصلہ اے پی سی پر چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ ملک میں اپوزیشن کو کمزور کرنے کی ذمہ داری عمران خان پر عائد کی ہے۔

خان عبدالغفار خان اور خان عبدالولی خان کی برسی کی تقریب کے موقع پر چارسدہ میں خطاب کرتے ہوئے اسفندیار کا کہنا تھا کہ عمران خان نے حزب اختلاف کو تقسیم کر کے نواز شریف حکومت کے ہاتھ مضبوط کر دیے ہیں۔

اسفندیار ولی خان کے بقول سی پیک منصوبے پر ان کو تحفظات ہیں، احسن اقبال کے وعدوں اور دعووں پر یقین نہیں رکھتے، وہ کہتے کچھ اور کرتے کچھ ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ نے قبائلی علاقوں کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور دیگر علاقوں کی طرح قبائلی علاقوں میں بھی مردم شماری کرانے پر زور دیا۔