Saturday, April 20, 2024

اے این پی کا تین دن کیلئے الیکشن مہم بند کرنے کا اعلان

اے این پی کا تین دن کیلئے الیکشن مہم بند کرنے کا اعلان
July 11, 2018
پشاور (92 نیوز)  اے این پی کے سربراہ اسفند یارولی نے تین دن کیلئے الیکشن مہم بند کرنے کا اعلان  کر دیا ۔ الیکشن مہم بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اسفند یار ولی نے کہا کہ اپنا اور پارٹی کا غم بیان کرنے کے لئے  میرے پاس الفاظ نہیں  ۔ اسفند یارولی نے کہا کہ وہ کسی صورت میدان سے بھاگیں گے نہیں، دہشتگرد پیٹھ پر وار نہ کریں، سیدھا میدان میں آئیں ۔ اسفند یار ولی نے کارکنوں کو پارٹی جھنڈے کے ساتھ کالی پٹی لگانے کی بھی ہدایت دے دی ، اس کے ساتھ  ہی کہا کہ  ہم میدان چھوڑ کر نہیں بھاگیں گے ، ہم ہر صورت میں الیکشن لڑیں گے اور انشااللہ جیتیں گے ۔