Saturday, May 4, 2024

اے این پی نے ایزی لوڈ لینے کیلئے بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے،سونامی کے خوف سے نواز زرداری اکٹھے ہیں :عمران خان

اے این پی نے ایزی لوڈ لینے کیلئے بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے،سونامی کے خوف سے نواز زرداری اکٹھے ہیں :عمران خان
May 27, 2015
مردان(92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اے این پی نے کے پی کے میں پانچ سالہ حکومت کے دوران بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے کیونکہ انہوں نے ایزی لوڈؑ لینا ہوتا تھا ،ان کا کہنا تھا کہ سونامی کے خوف سے نواز اور زرداری اکٹھے ہوئے ہیں۔ مردان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب گورنر ہاؤس سے باہر آئیں تو انہیں نیا خیبر پختونخوا نظر آئے گا ۔ ان کا کہناتھا کہ اسفند یار علی سن لیں سونامی ختم نہیں ہوئی بلکہ ابھی تو شروع ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ کی پولیس کو نواز اور آصف زرداری سیاسی انتقام کیلئے استعمال کرتے ہیں جبکہ کے پی کے کی پولیس قانون کے مطابق کام کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  میں مردان میں  شاندار استقبال پر ممنون ہوں ، آنے والا بلدیاتی نظام پہلے کبھی پاکستان کی تاریخ میں پہلا بلدیاتی نظام ہوگا جس میں لوگ اپنے فیصلے خود کریں گے ،نوجوان درخواستیں پکڑ کر ایم این اے اور ایم پی کے پیچھے نہیں بھاگیں گے ، آزادی کا مطلب عوام خود اپنے فیصلے کرے۔ انہوں نے کہا کہ مردان آزاد ہو گا تو فیصلے بھی پشاور میں نہیں مردان میں ہوں گے ، بلدیاتی نظام میں نے خود بنایا ہے ایسا نظام میں نے یورپ اور مغربی علاقوں میں دیکھا  جب تک ہم بلدیاتی نظام نہیں لائیں گے ترقی نہیں ہو گی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے عوام کے پاس جانے کی اجازت دی بلدیاتی نظام میں 45ہزار منتخب نمائندے ہوں گے  ہم یہاں جلسہ ایزی لوڈ کے لیے نہیں کر رہے ،ان کاکہنا تھا کہ ہم پولیس کو ڈسٹرکٹ کی سطح تک لے جائیں گے فخر ہے کہ کے پی کے کی پولیس مثالی پولیس بن چکی ہے وہ قانون کی پاسداری کرتی ہے،پنجاب کی پولیس تو گلو بٹوں پر مشتمل ہے جو لوگوں کا سرعام قتل کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب میٹرو بنانے سے ترقی نہیں ہوتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے پاکستان کا خواب پختونخوا سے شروع ہوگا معذرت چاہتا ہوں نوکریاں دینے میں دیر ہوئی ہے ۔