Thursday, April 25, 2024

اے این پی رہنماء بشیر احمد بلور کی شہادت کو 7 برس بیت گئے

اے این پی رہنماء بشیر احمد بلور کی شہادت کو 7 برس بیت گئے
December 22, 2019
پشاور (92 نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء اور خیبرپختونخوا کے سینئر سابق وزیر بشیر احمد بلور کی شہادت کو 7 برس بیت گئے۔ بشیر بلور 22 دسمبر 2012 کو خود کش حملے میں شہید ہوئے تھے۔ پشاور کے بڑے سیاسی خاندان کے سپوت، بشیراحمد بلور ایک نڈر سیاستدان ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے حلقہ انتخاب اور حلقہ احباب کے خیرخواہوں میں شمار ہوتے تھے۔ انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 1988 میں پشاور شہر کے ایک حلقے سےکیا۔ ان کی مقبولیت کا عالم یہ تھا کہ جس حلقہ سے عملی سیاست شروع کی اس حلقہ سے پانچ بارایم پی اے منتخب ہوئے۔ عوامی سیاست میں مقبول بشیر احمد بلور کی بےخوف اور نڈر قائدانہ صلاحیت نے ان کے خاندان پر بھی گہرے اثرات مرتب کئے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کی رکن ثمربلور کہتی ہیں۔ انہیں فخر ہے کہ وہ ایک شہید کی بیوہ اور ایک شہید کی بہوہیں۔ حلقے کے عوام کی خدمت کا بشیربلور ادھورا مشن جاری رکھیں گی۔ اس وقت کے خیبرپختونخوا کے سینیئر وزیر بشیر احمد بلور۔۔ 22 دسمبر 2012 کو پشاور میں ایک تقریب سے واپسی پر خودکش حملے کا نشانہ بنے جس میں بشیر بلور کے ساتھ 9 افراد شہید ہوگئے تھے۔ دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لئے بشیر احمد بلور کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں سہلال شجاعت  سے بھی نوازا۔