Friday, March 29, 2024

اے این ایف کا رانا ثنا اللہ کی ضمانت کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

اے این ایف کا رانا ثنا اللہ کی ضمانت کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع
January 15, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) اے این ایف نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کی ضمانت کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ انسداد منشیات فورس رانا ثناءاللہ کی ضمانت منسوخی کے لیے متحرک ہو گئی۔ انسداد منشیات ادارے نے عدالت سے رانا ثناءاللہ کی ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کر دی۔ اے این ایف کی جانب سے دائر اپیل میں رانا اثنا ءاللہ کو فریق بنا کر موقف اختیار کیا گیا ہے ہائیکورٹ نے رانا ثنا ءاللہ کے خلاف منشیات کے مقدمہ کے حقائق سے صرف نظر کیا۔ لیگی رہنما کی درخواست ضمانت نا قابل سماعت تھی۔ منشیات بر آمدگی کے وقت لاہور ٹول پلازہ پر نقص امن کے خدشہ کے باعث رانا ثنا ءاللہ کو ریجنل آفس میں منتقل کرکے قانونی کارروائی مکمل کی گئی۔ ڈی جی اے این ایف کہتے ہیں کیا کوئی گرفتار ہونے والا شخص کہتا ہے کہ میں گناہ گار ہوں۔ رانا ثناء اللہ  کا معاملہ عدالت میں ہے۔  وہ  عدالت میں ثبوت دیں۔ اے این ایف اپیل میں کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت کا فیصلہ  عدالت عظمی کے طے کردہ اصولوں کے منافی کیا۔ رانا ثناءاللہ کی ضمانت کا حکم واپس لیکر اے این ایف کی تحویل میں دیا جائے۔ ملزم کا جیل سے باہر رہنا ٹرائل اور مقدمہ کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔