Saturday, April 20, 2024

اے این ایف نے رانا ثناء اللہ کے مزید اثاثے منجمد کرنے کیلئے مراسلے بھیج دئیے

اے این ایف نے رانا ثناء اللہ کے مزید اثاثے منجمد کرنے کیلئے مراسلے بھیج دئیے
October 11, 2019
 لاہور (92 نیوز) اے این ایف نے منشیات کیس میں گرفتار رانا ثناء اللہ کے مزید 200 ملین سے زائد کے اثاثے منجمد کر نے کے لیے مراسلے بھیج دئیے۔ پندرہ کلو گرام منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کے خلاف انسداد منشیات پنجاب کا بڑا اقدام سامنے آ گیا۔ اے این ایف لاہور نے رانا ثناء اللہ کے مزید 200 ملین سے زائد کے اثاثے منجمد کر نے کے لیے مراسلے بھیج دئیے۔ ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ کی مبینہ ملکیت لاہور میں پلازہ اور لاہور سے باہر دو فارم ہاؤسز اور دیگر جائیدادوں کو منجمد کرنے کے لئے مختلف سرکاری محکموں اور افسران کو خط لکھ دئیے گئے۔ اے این ایف کی جانب سے منجمد کی گئی جائیداد میں قریبی رشتہ داروں داماد اور بیٹی کے نام پر بھی جائیدادیں شامل ہیں۔ اے این ایف نے لاہور جائیدادوں کو منجمد کرنے کے حوالے سے تفصیلات عدالت میں بھی جمع کرا دیں۔