Wednesday, May 1, 2024

اے این ایف خیبرپختونخوا نے 12ٹن منشیات نذرآتش کردی

اے این ایف خیبرپختونخوا نے 12ٹن منشیات نذرآتش کردی
October 16, 2018
پشاور  ( 92نیوز)اینٹی نارکوٹکس فورس خیبرپختونخوا نے 12 ٹن منشیات نذرآتش اور 103 ٹن کیمیائی مواد تلف کردیا، منشیات نذر آتش کرنے کی تقریب میں کالجز کی طالبات نے نشے کے خلاف ٹیبلو پیش کرکے اس لعنت کے خلاف مؤثر پیغام دیا۔ انٹی نارکاٹکس فورس خیبرپختونخوا نے ایک سال میں صوبے اور قبائلی علاقوں میں پکڑی جانے والی منشیات کو ایک تقریب میں نذرآتش کردیا۔ پشاور کے علاقہ ریگی میں منشیات نذرآتش کرنے کی تقریب کی مہمان خصوصی انسداد منشیات عدالت کی جج نصرت یاسمین نے منشیات کے ڈھیرکو آگ لگائی۔ تقریب میں کالجز کی طالبات نے ٹیبلو پیش کرکے منشیات کے استعمال کے خلاف بھرپور اور موثر پیغام دیا۔۔ اے این ایف خیبرپختونخوا کے کمانڈر بریگیڈیئر متین احمد فراز کا کہنا تھا کہ منشیات اسمگلنگ کی کمائی سے بنائے گئے اثاثوں کی چھان بین ہورہی ہے، 221 ملین روپے سے زائد کے اثاثے منجمد کئے گئے ہیں۔ اے این ایف کمانڈر کا کہنا تھا کہ منشیات کے 340مقدمات میں سے 333 میں ملزموں کو سزا ہوئی۔