Friday, April 19, 2024

اے این ایف حکام کی اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارروائی ، لاکھوں روپے کی منشات برآمد

اے این ایف حکام کی اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارروائی ، لاکھوں روپے کی منشات برآمد
November 25, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) اے این ایف حکام نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان گرفتار کر لیئے جن سے لاکھوں روپے کی منشات برآمد کر لی گئی۔ دبئی سے اسلام آباد آنے والی کینیا کی خاتون سے پونے دو کلو کوکین برآمد کرلی۔ ایک اور کارروائی میں دبئی جانے والے مسافر فضل حق کے ہینڈ بیگ سے  ڈیڑھ کلو آئیس ہیرؤئن جبکہ سعودی عرب جانے والے مسافر کے بیگ سے ڈیڑھ کلو سے زائد ہیرؤئن برآمد  کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اے این ایف نے تینوں ملزمان کو تفتیش کے لئے سیل منتقل کر دیا۔