Friday, April 19, 2024

اے این ایف اور اسلام آباد پولیس کا آپریشن، منشیات فروش غیرملکی خاتون سمیت 7 ملزمان گرفتار

اے این ایف اور اسلام آباد پولیس کا آپریشن، منشیات فروش غیرملکی خاتون سمیت 7 ملزمان گرفتار
October 4, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) اے این ایف اور اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں آپریشن کے دوران غیرملکی خاتون سمیت 7 ملزمان گرفتار کرلیا۔ 30 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو بھی منشیات فراہم کرنے کا اعتراف کرلیا۔ وفاقی دارالحکومت میں اہم شخصیات کو منشیات سپلائی کرنے والا نیٹ ورک پکڑا گیا۔ اینٹی نارکوٹکس اور اسلام آباد پولیس نے سیکٹر ایف ٹین، ایف الیون، ایف سیون اور جی بارہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرکے غیر ملکی خاتون سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ اے این ایف نے دوران آپریشن 30 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات بھی برآمد کر لی جس میں آئس ہیرؤئن، کوکین۔ ایکس ٹی سی گولیاں اور چرس شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان منشیات تعلیمی اداروں سمیت مختلف پارٹیوں اور اہم شخصیات کو سپلائی کرتے تھے، ملزمان کے موبائل سے دیگر اہم لوگوں کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرائیوٹ اور سرکاری شخصیات کے نام خفیہ رکھے جارہے ہیں۔ تاہم ۔ایک ملزم نے پولیس اہلکاروں کو بھی منشیات سپلائی کرنے اعتراف کیا ہے۔