Thursday, March 28, 2024

اے ایم سی سکول اینڈ سنٹر ایبٹ آباد میں آرمی میڈیکل کور ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

اے ایم سی سکول اینڈ سنٹر ایبٹ آباد میں آرمی میڈیکل کور ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
May 9, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) اے ایم سی سکول اینڈ سنٹر ایبٹ آباد میں آرمی میڈیکل کور ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی میڈیکل کور ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ اے ایم سی سکول اینڈ سنٹر ایبٹ آباد میں منعقد ہوئی ۔ میجر جنرل سہیل عزیز پریڈ کے مہمان خصوصی تھے ۔ اس موقع پر ریکروٹ محمد عمران کو مجموعی کارکردگی پر گولڈ میڈل سے نوازا گیا ۔ کل دو سو باسٹھ ریکروٹس پاس آؤٹ ہوئے ۔ تقریب میں بڑی تعداد میں ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران کے علاوہ ریکروٹس کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔