Wednesday, April 24, 2024

اے ایف ایل فٹبال کپ ، مانچسٹر سٹی نے لیسٹر سٹی کو مات دیدی

اے ایف ایل فٹبال کپ ، مانچسٹر سٹی نے لیسٹر سٹی کو مات دیدی
December 20, 2017

لندن ( 92 نیوز ) مانچسٹر سٹی نے اے ایف ایل کپ فٹبال کے سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا ۔ کوارٹر فائنل میں مانچسٹر سٹی نے لیسٹر سٹی کو مات دے دی ۔ دلچسپ مقابلے کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا۔
ای ایف ایل کپ فٹبال کے کوارٹرفائنل میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم لیسٹرسٹی سے ٹکرائی اور دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا ۔
تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرے سٹیڈیم کے شور و غل نے ماحول کو گرما دیا ۔ مانچسٹر سٹی کے برنارڈو سلوا نے چھبیسویں منٹ میں فیلڈ گول سے اپنی ٹیم کو برتری دلائی ۔
میچ ختم ہونے سے چند لمحات قبل لیسٹر سٹی کے جیمی وارڈی نے پنالٹی پر گول کر کے حساب برابر کر دیا ۔
اعصاب شکن مقابلے کافیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا ۔ جیمی وارڈی نے بال کو پول سے مار کر موقع گنوایا ۔ میچ میں پہلے اپنی ٹیم کو برتری دلانے والے وارڈی پہلے ہیرو اور بعد میں زیرو بن گئے ۔
ایک اور پنلٹی مِس ہوئی تو فیصلہ مانچسٹر سٹی کے حق میں ہو گیا ۔ شاندار جیت کیساتھ مانچسٹرسٹی نے سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوالیا ۔