Friday, April 26, 2024

اے ایس بی کلاسک کا ٹائٹل اعصام الحق کے نام

اے ایس بی کلاسک کا ٹائٹل اعصام الحق کے نام
January 14, 2017
  آکلینڈ(سپورٹس ڈیسک)اعصام الحق نے اے ایس بی کلاسک کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔  ایونٹ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کھیلا گیا۔ تفصیلات کےمطابق پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے پولش ساتھی مرسن میٹکوسکی نے اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ نیوزی لینڈ  کے شہر آکلینڈ میں کھیلے گئے فائنل میں اعصام الحق اور میٹکوسکی کی جوڑی نے اسرائیلی کھلاڑی جوناتھن ارلچ اور امریکی کھلاڑی سکاٹ لپسکی پر مشتمل جوڑی کو چھے ایک، دو چھے اور تین دس سے شکست دی۔