Sunday, May 5, 2024

اے ایس ایف کی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی، غیرملکی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام

اے ایس ایف کی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی، غیرملکی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام
May 12, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) اے ایس ایف نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ گرفتار ملزم نوابزادہ ریحان چانڈیو کے قبضے سے ایک لاکھ اماراتی درہم بر آمد ہوئے۔ ملزم ریحان ایم پی اے غیبی خان چانڈیو کا بھائی ہے۔ اے ایس ایف نے جناح  انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ گرفتار ملزم نوابزادہ ریحان چانڈیو کے قبضے سے ایک لاکھ اماراتی درہم برآمد ہوئے۔ ملزم ریحان ایم پی اے غیبی خان چانڈیو کا بھائی ہے۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق  ملزم ریحان چانڈیو نجی پرواز کے ذریعے کراچی سے دوبئی  جا رہا تھا۔ قانون کے مطابق 10 ہزار ڈالر یا اس کے مساوی کرنسی بیرون ملک لے جانے کی اجازت ہوتی ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والا ملزم چانڈیو قبیلے کے سردار غیبی خان چانڈیو کا بھائی ہے۔ غیبی خان چانڈیو پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔