Friday, April 19, 2024

اے ایس آئی کی خود کشی ، پولیس اہلکاروں نے ایس پی کینٹ کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا

اے ایس آئی کی خود کشی ، پولیس اہلکاروں نے ایس پی کینٹ کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا
October 19, 2015
لاہور(92نیوز)اے ایس آئی عظیم اختر کی خود کشی پر لاہور پولیس میں شدید غم غصہ پایا جارہا ہےاہلکاروں نے ایس پی کینٹ کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق اے ایس آئی عظیم کی خود کشی کی وجوہات کا جائزہ لینے کیلئے لاہور پولیس کے اعلی افسران سمیت دیگر اہلکاروں کی میٹنگ لاہور میں ہوئی جس میں اسی سے زائد پولیس افسروں نے شرکت کی۔ میٹنگ میں اے ایس آئی سے لے کر ڈی ایس پی تک کے عہدے کے افسر شریک ہوئے میٹنگ میں شریک اہلکار،ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن کے رویہ کیخلاف پھٹ پڑے اور ان کے استعفی کا مطالبہ کر دیا۔ شرکاءکا کہنا تھا کہ ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن اسماعیل کھاڑک کا رویہ ناقابل برداشت ہےان کو عہدہ سے ہٹایا جائے۔ اے ایس آئی عظیم نے گزشتہ روز افسروں کے رویہ سے دلبرداشتہ ہو کر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔