Monday, September 16, 2024

ایگلو ہوٹل آئیں اور گرمی میں سردی کے مزے اڑائیں

ایگلو ہوٹل آئیں اور گرمی میں سردی کے مزے اڑائیں
August 11, 2018
ویتنام( 92 نیوز) ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں شہریوں نے شدید گرمی سے بچنے کیلئے ایگلو ہوٹل کا رخ کرلیا۔ باہر جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا ہوا ہے وہیں اندر گرم موسم سے بےفکر شہری منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ کے مزے اڑا رہے ہیں ۔ یہ ہی نہیں بلکہ سردیوں کا پورا موحول بنانے کیلئے ہوٹل میں سنو مین سمیت برف کے مختلف نمونے بھی بنائے گئے ہیں۔