Thursday, March 28, 2024

ایگزیکٹ سکینڈل کے حوالے سے انٹرپول اور برطانیہ سے رابطہ ہوچکا ،عمران فاروق قتل کیس کا مرکزی ملزم معظم علی برطانیہ کےحوالے کرنے کا بھی فیصلہ کرلیاہے :چودھری نثار

 ایگزیکٹ سکینڈل کے حوالے سے انٹرپول اور برطانیہ سے رابطہ ہوچکا ،عمران فاروق قتل کیس کا مرکزی ملزم معظم علی برطانیہ کےحوالے کرنے کا بھی فیصلہ کرلیاہے :چودھری نثار
May 29, 2015
راولپنڈی(92نیوز)پاکستان نے عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم معظم علی خان کو برطانیہ کےحوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان  کہتے ہیں کہ حماد صدیقی اورعزیربلوچ کو بھی بھاگنے نہیں دیں گے جبکہ ایگزیکٹ کے معاملے پر برطانیہ اور انٹر پول سے رابطہ ہو چکا ہے۔ تفصیلات  کے مطابق اپنے انتخابی حلقے چک بیلی خان راولپنڈی  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری نثارعلی خان نے کہا کہ عمران فاروق قتل کیس کے ملزم معظم علی خان کو برطانیہ کے حوالے کرنے کافیصلہ کر لیا گیا ہے ،عزیر بلوچ اور حماد صدیقی کو  بھی بھاگنے نہیں دیں گے۔ ایگزیکٹ کے معاملے پر  ہونے والی پیش رفت کے بارے میں وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ کیس کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے اور ایگزیکٹ کے خلاف مزید مقدمات بھی درج ہوں گے۔ چودھری نثارعلی خان نے  وزیراعظم نواز شریف سے ناراضی کی تردید کردی اورکہا کہ وزیراعظم سے ملاقات کی اندرونی کہانیاں من گھڑت ہیں۔ وزیرِ داخلہ نے پاک چین اقتصادی راہداری کے معاہدے کو پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید قراردیدیا۔