Thursday, May 2, 2024

ایگری کلچر ایمرجنسی پروگرام کے تحت 13 منصوبے شروع کرائے، جہانگیر ترین

ایگری کلچر ایمرجنسی پروگرام کے تحت 13 منصوبے شروع کرائے، جہانگیر ترین
April 7, 2020
لاہور (92 نیوز) جہانگیر ترین نے پروگرام ہو کیا رہا ہے؟ میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایگری کلچر ایمرجنسی پروگرام کے تحت 13 منصوبے شروع کرائے، چینی کی جو رپورٹ آئی وہ مضحکہ خیز ہے۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو بڑھا چڑھا کر بتایا گیا، اگر فرانزک رپورٹ ان کے خلاف آئی تو چیلنج کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی مہنگی ہونے کی وجہ برآمد نہیں، گنے کی قیمت بڑھانا تھی، مزید بولے اسٹرکچر اور طریقہ کار بدلنے تک تبدیلی نہیں آئے گی۔